بھٹکل،3؍جنوری (ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال میں لاش کو محفوظ رکھنے کے لئے مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے اکثر لوگوں کو پریشانی ہوتی تھی۔ اس مسئلے کو حل کرتے ہوئے بھٹکل کے ’ناگ یکشا دھرم دیوی‘ ادارے کی طرف سے دو فریزر اسپتال کو عطیہ میں دئے گئے۔
اس موقع پرایک مختصر سی تقریب منعقد ہوئی جس میں ناگ یکشا دھرم دیوی ادارے کے صدر رام داس پربھو کی عزت افزائی کی گئی۔ انہوں نے کہا ہم جو خیر کے کام کرتے ہیں وہ ہمارا ا ثاثہ ہوتا ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا۔ ہماری عطیہ کی ہوئی چیز ایسی ہونی چاہیے کہ وہ کسی بھی وقت ضرورت مند وں کے کام آئے۔انہوں نے بتایا کہ یہ جو فریزر ہیں وہ ہریش چندرا کامت کے فرزند اور بنگلورو کے شانتا بائی منجو ناتھ پربھو کے بیٹے نے عطیہ میں دئے ہیں۔

تقریب کی صدارت کرتے ہوئے تعلقہ ہاسپٹل کی ایڈمنسٹریٹیو آفیسر سویتا کامت نے کہا کہ عوام کے تعاون کی وجہ سے ہی سرکاری اسپتال میں بہتر خدمات فراہم کرنا ممکن ہوا ہے۔سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک نے انسان کی زندگی میں پیدائش او رموت لازمی معاملے ہیں۔ بعض مواقع پر لاش کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پیش آتی ہے اور اس وقت انتظام نہ ہونے سے پریشانی لاحق ہوتی ہے۔اس طرح کی اہم ضرورت کو پورا کرنا لائق ستائش ہے۔سینئر ایڈوکیٹ شریشٹی نے بھی اپنے تاثرات بیان کیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر لکشمیش نائک، ڈاکٹر ستیش بی، اشوک پائی، شرینواس کامت، آروند پائی، پنڈلک ہیبلے، نذیر قاسمجی، گنپتی پربھو، پدمنابھ پائی، ڈاکٹر بھرت کمار، ڈاکٹر نمبیار وغیرہ موجود تھے۔